14 دسمبر ، 2012
مانسہرہ…اپر ہزارہ کے چاروں اضلاع میں دو روز کی بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔اپر ہزارہ کے اضلاع مانسہرہ،بٹگرام،تور غر اور کوہستان میں دوروز کی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم تاحال ابر آلود ہے۔ان تک مانسہرہ کے تفریحی علاقوں ناران،کاغان اور شوگران میں 2فٹ سے زائد برف ریکارڈ کی جاچکی ہے اور ان علاقوں میں جیپ کے علاوہ چھوٹی گاڑیوں کی رسائی ناممکن ہو گئی ہے۔