14 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں ایک جیسی تنخواہ ہونی چاہیے، مختلف محکموں کو علیحدہ تنخواہیں دینا غلط ہے۔ پی اے سی نے پے اینڈ پنشن کمیشن کے اجلاس کے بعدسیکریٹری خزانہ کوطلب کرنے کافیصلہ کیاہے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے حسابات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈیٹر جنرل اختر بلند رعنا نے کمیٹی کوبتایاکہ پارلیمنٹ،سپریم کورٹ، ایوان صدر اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہیں باقی محکموں کے مقابلے میں دوگناہیں۔ سیکریٹری قومی اسمبلی نے بتایا کہ پارلیمنٹ ملازمین کو اجلاسوں کے دوران اضافی الاونس ملتے ہیں۔ چیئرمین پی ایسی نے کہاکہ تمام محکموں کی تنخواہ ایک جیسی ہونی چاہئے۔