14 دسمبر ، 2012
نئی دہلی…وزیر داخلہ رحمان ملک بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے۔پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ دورے کے دوران بھارتی ہم منصب سشیل کمار سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ بھارت روانگی سے قبل رحمان ملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے دورے سے تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، نئے ویزا معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بہت سی رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں، تجارت بھی بڑھے گی۔ رحمان ملک بھارت میں، اپوزیشن لیڈر سے بھی ملاقات کریں گے اور نظام الدین اولیاء کی درگاہ پر بھی جائیں گے۔