14 دسمبر ، 2012
حیدر آباد…مسلم لیگ فنکشنل کے صدرپیرپگارا نے کہا ہے کہ ہم نے اصولوں پرحکومت چھوڑی اوراصولوں پرقائم رہیں گے،حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہسندھ پیپلزبلدیاتی آرڈیننس کومستردکرتے ہیں۔کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ان کا کہنا ہییہ کس کتاب میں لکھاہے کہ صرف کالاباغ ڈیم ہی بنایاجائے، ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ہوتا ہے یہ ذخیرہ صرف کالا باغ ڈیم میں ہی ذخیرہ نہیں ہوگا دیگر ڈیموں میں بھی پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے،کالاباغ ڈیم کاباب بندہوچکاتھا،اب پھراس مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔