پاکستان

دبئی: پرویز مشرف کی میت غسل کے بعد ائیرپورٹ کیلئے روانہ، کل کراچی میں تدفین ہوگی

سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی: ذرائع— فوٹو:فائل
سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی: ذرائع— فوٹو:فائل

سابق صدر  جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ اور تدفین کل کراچی میں ہوگی۔

سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو غسل دے کر ائیرپورٹ روانہ کردیا گیا۔ ان کی میت کو دبئی کے علاقے میں سونا پور میں غسل دیا گیا۔

سابق صدر کی میت  دبئی سے آج شام خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کی جائے گی، خصوصی طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کی نمازجنازہ کل دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر کراچی میں ادا کی جائے گی، ان کی نمازجنازہ پولوگراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

مزید خبریں :