07 فروری ، 2023
ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ترکیہ جائیں گے۔
وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں اظہار ہمدردی کرنا ہے، اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 3800 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے سیکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔