07 فروری ، 2023
لاہور: احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونےکابیان دےدیا۔
لاہور کی احتساب میں وزیراعظم شہباز شریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس دوران نیب حکام نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترامیم کی روشنی میں ہمیں ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
ہارون یوسف کے وکیل امجد پرویز نے نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ واضح بات بتائیں۔
نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ابھی وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کیے لیکن گرفتاری بھی مطلوب نہیں۔
امجد پرویز نے کہا کہ عدالت سےاستدعا ہے کہ اسے بحث کے لیے رکھ لیں اس پر جج نے کہا کہ نیب نے ابھی تلوار لٹکائی ہوئی ہے۔
نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پہلے ہم نے ملزم ہارون یوسف کا کردار بے نامی دار لکھا تھا،ترمیمی قانون کے تحت نئی رپورٹ 17 فروری تک دینی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔