21 فروری ، 2012
لیما … پیرو میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 ہزارخاندان بے گھر ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو میں موسلادھار بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ شمالی اور جنوبی علاقوں میں سیلاب کے باعث سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں جبکہ سیلاب کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد گھرانے بے گھر ہوگئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اور جنوبی علاقوں میں آئندہ تین ماہ تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔