07 فروری ، 2023
پشاور پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم دھماکے میں ملوث دہشت گرد تنظیم اور سہولت کاروں تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مسجد میں خود کش حملے میں کالعدم تنظیم اور اس کا ذیلی گروپ ملوث ہے۔
ذرائع تحقیقاتی ٹیم کے مطابق دہشتگردوں کو افغانستان میں مقیم ایک شخص کے ذریعے فنڈنگ ہوئی۔
خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 84 نمازی شہید ہوئے تھے جن میں اکثر پولیس اہلکار تھے جبکہ مبینہ حملہ آور پولیس کی وردی پہن کر مسجد میں داخل ہوا تھا۔