پاکستان
15 دسمبر ، 2012

سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم مسعود چل بسے

سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم مسعود چل بسے
اسلام آباد …پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور بانی کارکن سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم مسعود لاہور میں انتقال کرگئے۔ایس ایم مسعود پارٹی سے تادم آخر وابستہ رہے۔سید محمد مسعود المعروف ایس ایم مسعود 25 جون 1933ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔گریجویشن زمیندارہ کالج گجرات سے اورایل ایل بی لاہور سے کیا۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تو اس میں شامل ہوگئے۔1973 میں پنجاب کے وزیر قانون بنے اور 1977 کے بعد وفاقی وزیر قانون رہے۔ایس ایم مسعود نے پسماندگان میں بیوہ،دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ اہل خانہ کا ہے کہ مرحوم شفیق باپ تھے اور بچوں کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ تھا ۔

مزید خبریں :