Time 08 فروری ، 2023
کھیل

شاداب کی شادی کی تقریبات شروع، مہندی کیلئے گھر سج گیا

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

پہلے حارث روف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کے گھر کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاداب خان کی شادی کے لیے ان کا گھر برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں شاداب خان کی شادی کی تیاریوں کے حوالے سے کچھ اشارے ملے ہیں۔

شاداب کی شادی کی تقریبات شروع، مہندی کیلئے گھر سج گیا

انسٹا اسٹوری پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں سامیہ خان نے لکھا کہ شادی کی گھنٹی اور ایک اور انسٹا اسٹوری میں حسن علی کی اہلیہ نے لکھا شاداب کی مہندی۔

شاداب کی شادی کی تقریبات شروع، مہندی کیلئے گھر سج گیا

یاد رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ ہوا تھا جس کی تصدیق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کی تھی۔ 

مزید خبریں :