15 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے ، جس کی وجہ سے تجارتی مراکز بند اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کاروبار بند کر وا دیئے تھے جس کے باعث صبح سویرے کھلنے والی دُکانیں اور کاربار بند ہیں۔گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بند ہونے والی دکانیں اورکاروبار تاحال بند ہیں۔شہر میں صبح سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر جبکہ نجی ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کے باعث کاروبار زند گی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ نہیں پہنچ سکے۔شہرکے پٹرول پمپس بھی گزشتہ شب سے بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ملنے کے باعث شہریوں کو دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری متاثر ہے۔ادھر آل کراچی تاجر اتحاد نے شہر میں بدامنی اور خوف وہراس کے باعث آج تمام تجارتی مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاجر اتحاد کے مطابق اگر حالات بہتر ہوئے تو شام سے بازار کھولنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔