15 دسمبر ، 2012
کوئٹہ…وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد ہوا ئیں چلنے سے سردی کی شد ت میں اضا فہ جبکہ کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں وادی میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف اب بھی موجود ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ہے کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے ،گھروں میں شہری سردی کی شدت سے بچنے کے لئے گیس ہیٹر کا استعمال کررہے ہیں جبکہ گرم ملبوسات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ قلات کے پہاڑی علاقوں اور زیادت اور گرد نواع میں برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز بعد بلوچستان میں بارش کا ایک اور سسٹم داخل ہوگا، جس میں وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے شمال مغربی حصوں میں 17اور 18دسمبر کو تیز بارش ہونے اور سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔