دنیا
15 دسمبر ، 2012

مصر میں آئین کے منتازع مسودے پر ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ

مصر میں آئین کے منتازع مسودے پر ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ

قاہرہ…مصر میں آئین کے مسودے پر ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ، عوام کی ایک بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں موجود ہے ،مصر کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ میں ووٹرز کو 'ہاں' یا' نہ' میں جواب کی اجازت ہے۔قاہرہ ، اسکندریہ سمیت 8 صوبوں میں پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ،،ٹرن آوٹ کے حساب سے ووٹنگ کا وقت بڑھایا بھی جاسکتا ہے ،جبکہ ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ 22 دسمبر کوہوگا، صدر محمد مرسی کے مخالفین اس ریفرنڈم کے سخت مخالف ہیں، جو صدر کے آئینی فرمان پر برہم ہو گئے تھے۔ اس فرمان کے تحت صدر کو وسیع تر اختیارات حاصل ہو گئے تھے، بعدازاں انہوں نے مظاہروں کے بعد یہ فرمان واپس لے لیا تھا، لیکن آئینی مسودے پر ریفرنڈم کو ضروری قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :