پاکستان
15 دسمبر ، 2012

شکار پور اور حب کے قریب ٹریفک حادثات ، 6افراد جاں بحق ،33زخمی

شکار پور اور حب کے قریب ٹریفک حادثات ، 6افراد جاں بحق ،33زخمی

شکار پور /حب…شکار پور اور حب کے قریب 2مختلف ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق اور 33افراد زخمی ہوگئے۔ دھند کے باعث قومی شاہراہ پر لکھی غلام شاہ کے قریب مسافروین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور18افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو لکھی غلام شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔وین میں سوار افراد گزشتہ روز حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرکے جیکب آباد کے علاقے ٹھل جارہے تھے۔

مزید خبریں :