15 دسمبر ، 2012
کراچی…شہرمیں جاری فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علماکونسل کا ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر 24گھنٹے سے دھرنا جاری ہے۔کراچی میں قیام امن کے لیے ایم اے جناح روڈ پر شیعہ علماکونسل کے تحت دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا نے سخت سردی کے باوجود رات بھر نوحہ خوانی اور ماتم داری کی۔آج نماز ظہرین میں کراچی میں قیام امن کیلئے اجتماعی دُعا کی گئی۔شیعہ علما کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے فوج کراچی میں بلاتفریق آپریشن کرے اور شہر کو اسلحے سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ہم سے کسی ایسے حکومت کے نمائندے نے رابطلہ نہیں کیا ہے جسے ہم سنجیدگی سے سن سکیں، اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو پورے سندھ کو بلاک کر دیں گے۔