پاکستان
15 دسمبر ، 2012

اورکزئی ایجنسی اور گلگت بلتستان میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند

اورکزئی ایجنسی اور گلگت بلتستان میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند

پشاور…اورکزئی ایجنسی اور گلگت بلتستان میں برفباری سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں اورگیس و بجلی نایاب ہوگئی ہے۔اورکزئی ایجنسی کے پہاڑ وں اور میدانوں میں برف ہی برف ہے۔ راستوں کی بندش سے لوگ پریشان ہیں۔گلگت بلتستان میں استور،غذر،دیامر اور اسکردو کے پہاڑوں پر 3روز سے برفباری جاری ہے۔جس سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ دیامر میں برفباری سے انسان تو متاثر ہیں ہی جانور بھی گھانس پھونس جمنے سیمشکل میں ہیں۔اپر ہزارہ کے تفریحی مقام ناران میں 2فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ یہاں جیپ کے علاوہ چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت معطل اور رابطہ سڑکیں بند ہیں۔کالام اور مالم جبہ میں ہلکی برفباری ہو رہی ہے۔نتھیا گلی اور ایوبیہ میں ہر شے پر برف کی چادر ہے۔ مری میں بجلی اور گیس کی بندش سے سیاح بھی متاثر ہیں۔

مزید خبریں :