پاکستان
15 دسمبر ، 2012

پگارا نے جو کہا ہے اُس کا جواب 27 دسمبر کے جلسے میں دینگے،قائم علی شاہ

 پگارا نے جو کہا ہے اُس کا جواب 27 دسمبر کے جلسے میں دینگے،قائم علی شاہ

سکھر… وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ جلسہ کرنا ہر کسی کا حق ہے،جلسے سیاست کا حصہ ہیں۔ لیکن پیر پگارا نے جو کہا ہے اس کا جواب 27 دسمبر کے جلسے میں دیں گے۔سکھر میں ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں فرق آیا ہے اور کراچی میں ایک دو واقعات میں لوگ ہلاک ہو تے ہیں اس کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا جاتا ہے جو غلط ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو سپریم کورٹ کے نوٹس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم کا مسئلہ ہے اور ان کے قائد نے قانونی ماہرین کے ذریعے اس نوٹس کا جواب دینے کی بات کی ہے۔

مزید خبریں :