Time 11 فروری ، 2023
پاکستان

کراچی میں اندھی گولی نے 6 سالہ بچے کی جان لے لی

واقعہ رات 11 بجے پیش آیا،ہم میڈیکل سینٹر سے مہران ٹاؤن جا رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور بچے کی چیخ سنائی دی: والد کا بیان—فوٹو: فائل
واقعہ رات 11 بجے پیش آیا،ہم میڈیکل سینٹر سے مہران ٹاؤن جا رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور بچے کی چیخ سنائی دی: والد کا بیان—فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے قیوم آباد پُل کے قریب مبینہ طورپر نامعلوم سمت سے گولی لگنےسے چھ سالہ بچہ جان سےگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بچے کے والد عبد الرؤف نے بتایا کہ ان کا بیٹا عبدالغنی اہلخانہ کےہمراہ گاڑی میں سوار تھا کہ اسی دوران اچانک گولی ہائی روف گاڑی کاشیشہ توڑکر پچھلی سیٹ پر بیٹھے بچےکو لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ رات 11 بجے پیش آیا،ہم میڈیکل سینٹر سے مہران ٹاؤن جا رہے تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور بچے کی چیخ سنائی دی، میں نے فائرنگ کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا، بیٹا جیسے ہی زخمی ہوا اسے گاڑی میں آگے بٹھا کر اسپتال لے آیا۔

عبدالرؤف کے مطابق وہ بطور ڈرائیور ملازمت کرتے ہیں،گاڑی میں پوری فیملی موجود تھی۔

متوفی بچہ پانچ بہن بھائیوں میں سب سےبڑاتھا، جناح اسپتال میں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالےکر دیاگیا، لواحقین نے بچےکی لاش کو تدفین کے لیے آبائی علاقے نوشہروفیروز منتقل کردیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق گولی لگنے کا واقعہ قیوم آباد پمپ کے قریب پیش آیا ، زخمی بچہ عبدالغنی اسپتال پہنچنے پر دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :