دنیا
Time 11 فروری ، 2023

مقبول بٹ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما مقبول بٹ کی شہادت کی 39 ویں برسی پر مکمل ہڑتال ہے۔

بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے  دکانداروں کو دکانیں بندکرنے پر دکانیں سیل کر نےکی دھمکیاں دی گئیں تاہم دھمکی کے باوجود شہید رہنما کی یا د میں وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

مقبوضہ وادی میں قابض حکومت کی جانب سے مظاہروں کو روکنےکے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

حریت رہنماؤں نے مقبول بٹ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ شہید رہنما بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کی علامت ہیں، شہداءکی قربانیوں کو  رائیگاں نہیں جانے دیا جائےگا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔

مزید خبریں :