دنیا
Time 11 فروری ، 2023

بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مودی سرکارپلوامہ حملےکی چوتھی برسی پرایک اور ڈراما رچانے جارہی ہے، منصوبے کے تحت 14فروری کو جنوبی مقبوضہ کشمیر میں دھماکا کیا جانا ہے۔

پلوامہ، کلگام، اننت ناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پرخودکش حملے کی اطلاعات ہیں۔

خُفیہ اطلاعات کےمطابق بھارت خودکش حملہ کروا کر الزام پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگائے گا۔

مُودی سرکارایسا کرکے پاکستان مخالف جذبات اُبھارکرالیکشن جیتناچاہتی ہے، بھارت کی 9ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں۔

مُودی سرکارفالس فلیگ آپریشن کوجوازبناکرجنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتی ہے، پاکستان کونشانہ بنانے کے غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کاسہارا لیاجا سکتا ہے۔

مزید خبریں :