15 دسمبر ، 2012
پشاور…پشاور میں یونیورسٹی روڈ کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔جیونیوز کے نمائندے نعمان خان کے مطابق دو راکٹ یونیورسٹی ٹاؤ ن میں گرے۔اس علاقہ میں نجی اداروں اور این جی اوز کے دفاتر موجود ہیں۔مصدقہ طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم اسکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے دریں اثناء تازہ ترین اطلاع یہ موصول ہوئی ہے کہ ائیرپورٹ کے اندر ایک اور دھماکا سنا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ،اسی علاقے کے قریب پشاور ائیرپورٹ بھی ہے۔ادھر پولیس کے مطابقتین راکٹ فائر کے گئے تھے جن میں سے ایک راکٹ ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی میں گرا جبکہ دو راکٹ یونیورسٹی ٹاؤن میں گرے۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ پشاور کے علاوے جمرود روڈ پریکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں،جس کے باعث ارد گرد کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔جبکہ عمارتوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں اور پریشان ہے۔امدادی ٹیمیں اور انتظامیہ متاثرہ مقام پر پہنچ چکے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اس سے قبل دھماکے کی جگہ کا تعین نہیں ہورہا تھا تاہم جیو نیوز کے نمائندے نعمان خان نے جائے واقعہ پر پہنچ کر خبر بریک کی۔نعمان خان نے وہاں سے مزید بتایا کہ شام کا رش کا وقت ہوتا ہے، لوگ خریداری اور کھانے پینے میں مصروف تھے کہ یہ راکٹ حملہ ہوا۔