پاکستان
15 دسمبر ، 2012

ایئرپورٹ میں دفاع کیلئے لوگ فائرنگ کر رہے ہیں، بشیر بلور

ایئرپورٹ میں دفاع کیلئے لوگ فائرنگ کر رہے ہیں، بشیر بلور

پشاور…سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے اےئرپورٹ پر نامعلوم افراد کے حملے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ اےئرپورٹ کے اندر کیا ہوا مجھے معلوم نہیں ہے، یہ ہمارے ہی لوگ ہیں جو ایکسائٹمنٹ میں ، یا اپنے دفاع کیلئے فائرنگ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کو خود پتا نہیں تھا وہ پریشان تھے، میں نے سب کو تسلی دی کہ ہوائی فائرنگ ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب موقع پر پہنچا تو ایک گاڑی کو جلتے ہوئے انہوں نے خود دیکھا ہے۔

مزید خبریں :