16 دسمبر ، 2012
اسلام آباد … وزیر دفاع سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر بیس پر حملے میں دہشت گردوں نے پورا بیک اپ استعمال کیا، پاک فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں نے منظم حملہ ناکام بنایا۔ جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پوری پلاننگ کے ساتھ پشاور ایئر پورٹ پر حملہ کیا، حملہ آوروں میں کئی خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے وقت دہشت گردوں کا بیک اپ بھی موجود تھا، پاک فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں نے منظم حملہ ناکام بنایا، حملے میں پشاور ایئر پورٹ اور پاک فضائیہ کے ایئربیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نوید قمر نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے طویل مدتی انتظامات کررہے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مکمل کامیابی حاصل کرنا ہوگی، دہشتگردوں کی تعدادفی الحال بتانا ممکن نہیں۔