16 دسمبر ، 2012
اسلام آباد … سربراہ پاک فضائیہ نے وزیراعظم کو فون کرکے پشاور ایئر بیس حملے سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد ایئرپورٹ پر کنٹرول سنبھال لیا ہے، وزیراعظم نے فورسز کی کارروائی کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو ٹیلی فون کیا اور پشاور ایئرپورٹ اور ایئر فورس بیس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد فورسز نے ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کم وقت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی قابل تحسین ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم پشاور کی صورتحال مانیٹر کررہے ہیں اور اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔