Time 13 فروری ، 2023
پاکستان

90 روز میں الیکشن نہ ہونیکی صورت میں پی ٹی آئی کا نئی حکمت عملی پر غور

آئین بچاؤ تحریک کے پہلے مرحلے میں وکلا، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے اور دوسرے مرحلے میں عمران خان خود میدان میں اتریں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل
آئین بچاؤ تحریک کے پہلے مرحلے میں وکلا، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے اور دوسرے مرحلے میں عمران خان خود میدان میں اتریں گے: ذرائع۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف نے عدالتی فیصلے کے باوجود 90 روز میں عام انتخابات نہ ہونے کی صورت میں نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے آئین بچاؤ تحریک شروع کرنے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین بچاؤ تحریک کے حوالے سے وکلا اور سول سوسائٹی سے مشاورت شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکلا ونگ کو متحرک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین بچاؤ تحریک کے پہلے مرحلے میں وکلا، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے اور دوسرے مرحلے میں عمران خان خود میدان میں اتریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسمبلی ٹوٹنے کے بعد 90 روز میں الیکشن کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

جبکہ اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان متعدد بار اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ اگر 90 روز میں الیکشن نہ ہوا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی اور آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔

مزید خبریں :