Time 14 فروری ، 2023
پاکستان

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تدریسی وانتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تدریسی وانتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق انجمن اساتذہ نے جنوری کی تنخواہ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک صبح و شام کے تدریسی اور انتظامی امور کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا۔ 

جمعہ تک مطالبات منظور نہ ہونے پر شیخ الجامعہ اور ڈائریکٹر فنانس کی برطرفی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :