دنیا
21 فروری ، 2012

اولمپکس سے قبل سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا جائیگا،برطانوی وزیرداخلہ

لندن… برطانوی وزیرداخلہ تھریسامے نے کہا ہے کہ رواں سال لندن اولمپکس گیمز سے قبل سرحدی سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ پیر کو برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کی وزیر داخلہ نے کہاکہ وہ سات ہزار نفری پر مشتمل سرحدی فورس کو سینئر پولیس افسر کے کنٹرول میں دیدیاجائے گا اور سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ واچ لسٹ میں مشکوک جرائم پیشہ افراد اور انتہا پسندوں کو چیکنگ کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ اس سے پہلے یہ رپورٹ منظر عام آئی تھی کہ لاکھوں کی تعداد میں افراد کو اولمپکس گیمز دیکھنے کیلئے مکمل سیکورٹی چیکنگ کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق اولمپکس گیمز کیلئے ساتھ لاکھ سے زائد شائقین کے پہنچنے کی توقع ہے اور اس حوالے سے برطانوی وزراء پر سخت دباؤ ہے۔

مزید خبریں :