Time 14 فروری ، 2023
پاکستان

کابینہ اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کر لی گئی۔

ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیر صحت کی سفارش پر منظورکی گئی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے 18 نئی ادویات کی قیمتوں کو فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

عبدالقادر  پٹیل کا کہنا تھا کہ فکس ہونے والی ادویات کی قیمت بھارت اور بنگلادیش سے کم ہیں، ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

مزید خبریں :