Time 15 فروری ، 2023
پاکستان

ننکانہ واقعہ: انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ

فوٹو: اسکرین شاٹ/ فائل
فوٹو: اسکرین شاٹ/ فائل

ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کرنےکے واقعےکی انکوائری رپورٹ نگران  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق  واقعےکی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نگران  وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ننکانہ کو فوری طورپر عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ نے باقی ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی اور ٹرائل جلد مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نےکی، انکوائری کمیٹی میں دو  ڈی آئی جی بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ 12 فروری کو ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول کر توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔

واقعے پر وزیراعظم شہبازشریف، نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے واقعےکا سخت نوٹس لیا تھا، واقعے پر فوری طور پر ڈی ایس پی ننکانہ اور ایس ایچ او تھانہ واربرٹن کو معطل کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعےکی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :