Time 15 فروری ، 2023
کھیل

کراچی اور اسلام آباد کے میچ میں کھلاڑی گولڈن کیپس اور گولڈن ربنز پہنیں گے

کل کراچی میں ہونے والے اس میچ میں پی سی بی کینسر سے متاثرہ بچوں کی فیملیز سے اظہار یکجہتی کرے گا— فوٹو: فائل
کل کراچی میں ہونے والے اس میچ میں پی سی بی کینسر سے متاثرہ بچوں کی فیملیز سے اظہار یکجہتی کرے گا— فوٹو: فائل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  8 میں 16 فروری کو بچوں کے کینسر سے آگاہی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سماجی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے دن منانے کی روایت کو  برقرار  رکھا گیا ہے ، کل کراچی میں کراچی کنگز  اور  اسلام آباد  یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، اس میچ میں پی سی بی کینسر  سے متاثرہ بچوں کی فیملیز سے اظہار  یکجہتی کرے گا۔

پی سی بی کے مطابق میچ میں دو کینسر سے متاثرہ اور  پانچ کینسر سے صحتیاب ہونے والے بچوں کی فیملیز کو  دعوت دی جا ئے گی، دونوں ٹیموں کے کپتان دستخط شدہ شرٹس انہیں پیش کریں گے ، میچ کے دوران کھلاڑی گولڈن کیپس اور گولڈن ربنز  پہنیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمنٹیٹرز گولڈن ربنز  پہن کر کمنٹری کے دوران کینسر سے آگاہی کے پیغامات دیں گے، میچ کی اسٹمپس بھی گولڈن میں برینڈ کی جائیں گی، پی سی بی مسلسل پانچویں برس یہ دن پی ایس ایل کے دوران منا رہا ہے۔

مزید خبریں :