16 دسمبر ، 2012
پشاور…پشاور کے علاقے پاوٴکہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا ہے۔ فائرنگ میں ایک اہلکا ر زخمی بھی ہے۔پشاور ائرپورٹ کے نواحی علاقے پاوٴکہ میں پانچ دہشت گردوں نے ایک زیر تعمیر مکان پر قبضہ کر رکھا تھا۔فوجی دستے بھی علاقے میں پہنچ گئے ۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد رات ائیر پورٹ حملے میں ملوث ہیں۔علاقے میں د و دھماکے سنے گئے ہیں۔ حیات آباد ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے۔ اور علاقے میں کئی لوگوں کو بحفاظت نکا ل لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں میں ایک پاکستانی اور 4غیر ملکی ہیں۔خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد 5ہیں، آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے ۔ سخت سیکورٹی کے باعث دہشتگرد فرار نہیں ہو سکے،ان کا کہنا ہے کہ جب تک تمام دہشت گرد مارے نہیں جاتے ،کارروائی جاری رہے گی۔ میاں افتخار کے مطابق کوشش ہے کہ دہشت گردوں کو زندہ پکڑ سکیں۔ پشاور ائیرپورٹ کو مکمل کھول دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ کے نزدیک مسجد کے قریب ایک گھر میں دو دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔