Time 18 فروری ، 2023
پاکستان

محکمے کے سوتیلے رویے کی وجہ سے کراچی پولیس کا عزم متزلزل ہونے لگا

کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر پولیس رینج میں اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کے بعد نئی تنخواہیں جاری کردی گئیں— فوٹو: فائل
کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر پولیس رینج میں اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کے بعد نئی تنخواہیں جاری کردی گئیں— فوٹو: فائل

محکمے کے سوتیلے رویے کی وجہ سے کراچی پولیس کا عزم متزلزل ہونے لگا۔

سندھ کے دیگر پولیس رینج میں اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کے بعد نئی تنخواہیں جاری کردی گئیں ،کراچی کو چھوڑ کر باقی رینج میں اہلکار 2 ماہ سے اضافے کے بعد والی تنخواہ لے رہے ہیں۔

سندھ پولیس کے کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک کے عہدے اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن 4 ماہ پہلے جاری ہوا تھا، اپ گریڈیشن سے سندھ پولیس کے کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا، کراچی کو چھوڑ کر باقی رینج میں اہلکار 2 ماہ سے اضافے کے بعد والی تنخواہ لے رہے ہیں ۔

سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد میں اہلکاروں کی تنخواہیں 2 ماہ پہلے بڑھ چکیں۔

محکمہ داخلہ کے بھیجے گئے نوٹیفکیشن پر اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے دو عملی اختیار کی ہوئی ہے ،کراچی رینج کے ہزاروں پولیس اہلکار محکمے کے سوتیلے رویے سے بری طرح دلبرداشتہ ہیں۔

کراچی پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود اپ گریڈ ہونے والی تنخواہیں نہیں مل رہیں دوسری طرف ہم پر حملے بھی ہو رہے ہیں، دہشت گردی کیخلاف لڑنا چاہتے ہیں اور لڑیں گے لیکن حکومت ہمارا بھی خیال کرے۔

مزید خبریں :