Time 19 فروری ، 2023
پاکستان

داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سائٹ پر دریائےسندھ کا رُخ موڑ دیا گیا

داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ سائٹ پر دریائےسندھ کارُخ موڑدیاگیا ہے: ترجمان واپڈا/ فوٹو:فائل
 داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ سائٹ پر دریائےسندھ کارُخ موڑدیاگیا ہے: ترجمان واپڈا/ فوٹو:فائل

صوبہ خیبر پختونخوا  کے ضلع اپر کوہستان میں زیر تعمیر داسو ہائیڈرو  پاورپراجیکٹ  نے اہم سنگ میل عبورکرلیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ سائٹ پر دریائےسندھ کا رُخ موڑ دیا گیا ہے، پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ قدرتی گزر گاہ کے بجائے اب ڈائیورژن ٹنل سے گزر رہا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق  دریا کا رُخ موڑنے کے بعد عارضی ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، عارضی ڈیم مکمل ہونے پر داسو پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر شروع ہوجائےگی۔

واپڈا ترجمان کا کہنا  ہے کہ پراجیکٹ کی زیر تعمیر دوسری ڈائیورژن ٹنل بھی اپریل کے وسط تک مکمل ہوجائےگی، ہائی فلو سیزن کے دوران دریائے سندھ کا پانی دونوں ڈائیورژن سےگزرےگا، 4 ہزار 320 میگاواٹ کا داسو ہائیڈرو  پاور  پراجیکٹ دو  مراحل میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق منصوبے کے  پہلے مرحلے سے  بجلی کی  پیداوار 2026  میں شیڈول ہے۔

 دریائے سندھ کا رُخ موڑنے پر چیئرمین واپڈا سجاد غنی کی جانب سے  پراجیکٹ انتظامیہ کو مبارک باد دی گئی ہے۔

مزید خبریں :