Time 19 فروری ، 2023
پاکستان

کراچی کے واحد پولیس اسپتال کی سکیورٹی بڑھانے کی درخواست

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سندھ کے واحد پولیس اسپتال گارڈن کراچی کی انتظامیہ نے سکیورٹی بڑھانے کی درخواست کردی۔

پولیس اسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر مظفر علی جاکھرانی نے سکیورٹی بڑھانے کیلئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) ویلفیراور سی پی او کو خط کو لکھ دیا،  خط میں انتظامیہ سے تین شفٹوں میں 12-12 سکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کی اپیل کی گئی۔

کراچی کے واحد پولیس اسپتال کی سکیورٹی بڑھانے کی درخواست

خط کے متن کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ اسپتال میں سکیورٹی کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرز، بیرئیرز اور  واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے جائیں۔

پولیس اسپتال کے ایم ایس نے اپنے خط میں لکھا کہ اسپتال میں بڑی تعداد میں اہلکار  اور ان کے اہلخانہ علاج کیلئے آتے ہیں، موجود سکیورٹی صورتحال میں اسپتال میں اہلکاروں اور اہلخانہ کی سکیورٹی ضروری ہے۔

گارڈن پولیس اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پولیس اہلکاروں اور افسران کیلئے کراچی  میں سندھ پولیس کا واحد اور جدید اسپتال ہے، روزانہ 3 سو سے زائد مریض ایمرجنسی اور او پی ڈی میں رپورٹ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :