Time 20 فروری ، 2023
پاکستان

کے پی او حملے کی تحقیقات تیز، کراچی کی افغان بستی سے 3 مشکوک افراد زیرحراست

افغان بستی میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران ایک مخصوص مکان پر چھاپہ مارا گیا: سی ٹی ڈی ذرائع/ فوٹو رائٹرز
افغان بستی میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران ایک مخصوص مکان پر چھاپہ مارا گیا: سی ٹی ڈی ذرائع/ فوٹو رائٹرز

کراچی: قانون نافذ کر نے والے اداروں نے کے پی او پر حملے کی تحقیقات تیز کردیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے کے سہولت کاروں کی تلاش میں رات گئے مزید چھاپے مارے گئے جس میں سی ٹی ڈی نے افغان بستی کے قریب کارروائی کرکے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

سی  ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان بستی میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران ایک مخصوص مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے حراست میں لیے گئے افراد سے کچھ موبائل سمز برآمد کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  جیو فینسنگ میں 100میں سے 12 بند نمبروں کو سموں سے میچ کیا جارہا ہے جب کہ جیو فینسنگ میں حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا اور 10 سے 12 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں۔


مزید خبریں :