Time 20 فروری ، 2023
پاکستان

کے پی او حملہ: زخمی اہلکاروں کی جیونیوز سے گفتگو، آنکھوں دیکھا حال سنادیا

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا۔

 تفصیلات کے مطابق  کے پی او حملے میں زخمی رینجرز کے 8 اورپولیس کے 4 اہلکار جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے  ایک زخمی اہلکار  آفتاب  نبی نے جیو نیوز  سے گفتگو میں  بتایا کہ ہم عمارت کی تین منزلیں کلیئرکرکے چوتھی منزل پرپہنچے جہاں موجود دہشتگرد مقابلےکے بعد زخمی ہوا،کالے کپڑوں میں ملبوس دہشتگرد ایس ایم جی سے فائرنگ کررہا تھا تاہم زخمی ہونے کے بعد دہشتگرد زمین پر پڑا رہا۔

دھماکےکے بعدکچھ پتانہیں چلا: رینجر ز اہلکار

زخمی اہلکار نے جیو نیوز کو بتایا کہ  ہم نے دہشتگرد کوکہا   تھا کہ ہاتھ اوپرکرکےخودکو قانون کےحوالےکرو، جیسے ہی ہم نےاس کی جانب پیش قدمی کی تو دھماکا ہوگیا، دھماکے کے بعدکچھ پتا نہیں چلا،  دھماکا اتنا بڑا تھا کہ ہم سب بکھر گئے۔

دوسری جانب ڈی ایس پی ایس ایس یو عبد الرزاق  نے  جیو نیوز کو بتایا کہ  ہمارا مقصد تھا کہ ان کو   عمارت سے نکال کر اوپر لے جائیں کیوں کہ وہاں دہشتگردوں کے لیے بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں تھا جب ہم انہیں اوپر لے گئے تو انہوں نے اوپر سے فائرنگ شروع  کردی۔

مزید خبریں :