22 فروری ، 2023
جناح اسپتال لاہورکی او پی ڈی میں تمام لیب ٹیسٹ بند ہوگئے جس کے بعد مریض اسپتال کے باہر سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔
مریضوں کے مطابق 2 روز سے اسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہورہے اور وہ اسپتال کے باہر لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔
ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر امجد محمودنے جیو نیوز کوبتایا کہ مریضوں کے ٹیسٹ کرانے والی کمپنی نے 2سال بعد ہی ٹیسٹوں کی رقم میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا تھا جسے تسلیم نہ کرنے پر کمپنی نے ٹیسٹوں کی سہولت بند کردی۔
ڈاکٹر امجد محمود نے کہا کہ لیب ٹیسٹ کرانے والی کمپنی سے 3 سال کا معاہدہ ہوا تھا لیکن کمپنی نے 2 سال بعد ہی ٹیسٹوں کی رقم میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اب نئی کمپنی سے لیب ٹیسٹوں کا معاہدہ کر رہے ہیں،جلدٹیسٹ کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔