پاکستان
Time 22 فروری ، 2023

ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ: ایم کیو ایم نے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

جن امیدواروں نے کاغذات واپس لیے ان میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، محفوظ یار خان، ڈاکٹر صغیر و دیگر شامل ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل
جن امیدواروں نے کاغذات واپس لیے ان میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، محفوظ یار خان، ڈاکٹر صغیر و دیگر شامل ہیں: ذرائع— فوٹو: فائل 

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

ذرائع کے مطابق 9 حلقوں سے ایم کیو ایم امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، جن امیدواروں نے کاغذات واپس لیے ان میں مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، محفوظ یار خان، ڈاکٹر صغیر احمد شامل، شیخ صلاح الدین، عبدالقادر خانزادہ، ریحان ہاشمی، عادل عسکری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وسیم آفتاب، شاکر علی، طلحہ احمد نےبھی کاغذات نامزدگی واپس لےلیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اپیل پر عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں :