Time 24 فروری ، 2023
کاروبار

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول، زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے

رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی: ذرائع— فوٹو: فائل
رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی: ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے۔

ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔

ذرائع کے مطابق رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر چین سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔


مزید خبریں :