Time 25 فروری ، 2023
کھیل

ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر جوش لٹل ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پریٹوریا کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے— فوٹو: فائل
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر جوش لٹل ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پریٹوریا کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے— فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی جوش لٹل انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

کرک انفو کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر جوش لٹل ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پریٹوریا کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔

انجری کی وجہ سے انہیں فوری طور پر آئرلینڈ منتقل کردیا گیا ہے ، انہیں پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنی تھی تاہم اب وہ ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

جوش لٹل کا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز سے بھی معاہدہ ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل وہ فٹ ہوجائیں گے ۔ وہ آئرلینڈ کی موجودہ قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں آئی پی ایل میں خریدا گیا ہے۔

مزید خبریں :