Time 26 فروری ، 2023
کھیل

پی ایس ایل سکیورٹی کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے قریب لگےکیمروں کا سامان چوری

چور سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریاں،کیبل سمیت دیگرسامان چوری کرکے لے گئے— فوٹو: فائل
چور سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریاں،کیبل سمیت دیگرسامان چوری کرکے لے گئے— فوٹو: فائل

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے قریب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز  کے دوران سکیورٹی کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہوگیا۔

چوری ہونے والے چیزوں میں  سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریوں اور کیبل سمیت 10 لاکھ روپے کا سامان غائب ہوگیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اور پی سی بی کے درمیان پی ایس ایل کے سکیورٹی اخراجات پر ڈیڈلاک بھی برقرار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت پنجاب کی جانب سے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے ادا کرنے کے پیغام پر جواب دے دیا گیا ہے کہ ادائیگی نہیں کی جائےگی۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے اخراجات برداشت کرنا شروع کرے تو بورڈ کا دیوالیہ نکل جائے گا۔

مزید خبریں :