27 فروری ، 2023
ترکیہ میں آنے والے بڑے زلزلوں کے بعد استنبول فٹبال پاور ہاؤس نے ایک مہم شروع کی جس میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو زلزلہ متاثرین بچوں کے لیے کھلونے لانے کی درخواست کی گئی تھی۔
فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے ہزاروں کھلونے گراؤنڈ میں ڈال دیے جس کی ویڈیو ترک میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے کھلونے دیے جنہیں جمع کرنے کے بعد زلزلہ زدگان بچوں کو بھیجا جائے گا۔
فٹبال میچ کچھ منٹس کے لیے روکا گیا اور اس وقفے میں شائقین نے لائے گئے تحفے گراؤنڈ میں پھینکے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 کی شدت کے زلزلے میں 50 ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے جب کہ لاکھوں زخمی اور دیگر افراد بے گھر ہوگئے۔