پاکستان
Time 27 فروری ، 2023

کراچی میں قتل ہونیوالے ماہر تعلیم خالد رضا مقامی قبرستان میں سپردخاک

ملزمان تربیت یافتہ تھے، ایک ہی گولی چلائی جو سر پر لگی: پولیس— فوٹو:فائل
ملزمان تربیت یافتہ تھے، ایک ہی گولی چلائی جو سر پر لگی: پولیس— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ روز قتل ہونے والے ماہر تعلیم خالد رضا کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی جبکہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

گلستان جوہر میں گزشتہ شب فائرنگ سے قتل ہونے والے ماہر تعلیم خالد رضا کی نمازِ جنازہ مقامی مسجد میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پڑھائی۔

جنازے میں حسین محنتی اور اسد اللہ بھٹو سمیت اہل علاقہ اور شعبہ درس و تدریس سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھات لگا کر واردات کی، ملزمان تربیت یافتہ تھے ،، ایک ہی گولی چلائی جو سر پر لگی، شبہ ہے ملزمان نے ریکی کی ہوئی تھی، واردات کے لیے نیا اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا تیس بور کا خول پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا، ملزمان جس راستے سے آئے تھے اس کی فوٹیج حاصل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :