ویڈیو: پیٹرول مہنگا ہے تو کیا ہوا؟ دُلہا دُلہن نے گدھا گاڑی پر انٹری دیدی

بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول کی بلند قیمتوں نے ہر طبقے کو پریشان کررکھا ہے اور ایسے میں ایک جوڑے نے شادی پر  اپنی ٹرانسپورٹ کا ایسا انتظام کیا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

حال ہی میں   فوٹوگرافر پیج  سے   ایک جوڑے کی ویڈیو سامنے آئی جس میں انہیں مایوں کی رسم کیلئے سجی سنوری کسی قیمتی گاڑی میں آنے کے بجائے گدھا گاڑی پر انٹری دیتے دیکھا گیا۔

اس دوران دُلہا رسی پکڑے گدھے کو چلاتا ہوا آیا جب کہ اس کے برابر میں بیٹھی دُلہن بھی ان لمحات کو انجوائے کرتی رہی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گدھا گاڑی کو بھی مایوں کی مناسبت سے کسی قیمتی گاڑی کی طرح پیلے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

 اس حوالے سے فوٹوگرافرز پیج کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات کیلئے منفرد انٹری دُلہا کی خواہش تھی جس کے لیے گدھا گاڑی کا انتخاب کیا گیا  اور اس خواہش کی ایک وجہ پٹرول کا مہنگا ہونا بھی ہوسکتا ہے۔

دُلہا دُلہن کی اس دلچسپ انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں :