کراچی: اوپن لیٹرپر چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

اب تک 3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے: ڈی آئی جی ٹریفک پولیس—فوٹو: فائل
 اب تک 3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے: ڈی آئی جی ٹریفک پولیس—فوٹو: فائل

کراچی میں اوپن لیٹرپر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازہوگیا ہے،  ٹریفک پولیس، ایکسائزپولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کو کارروائی کاحکم مل گیا ہے، اب شہر میں اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے کو تین ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک پولیس کریک ڈاؤن میں اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے چالان بھی کررہی ہے، ایکسائزپولیس11اور ٹریفک پولیس27مقامات پراسنیپ چیکنگ کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :