Time 28 فروری ، 2023
پاکستان

بزدار کابینہ کے رکن عبدالحئی دستی کے گھر چھاپہ، 12 کروڑ روپے برآمد

برآمد رقم میں 14 لاکھ درہم بھی شامل ہیں، یہ رقم مختلف منصوبوں میں بطورکمیشن لی گئی تھی: اینٹی کرپشن پنجاب— فوٹو: اسکرین گریب
برآمد رقم میں 14 لاکھ درہم بھی شامل ہیں، یہ رقم مختلف منصوبوں میں بطورکمیشن لی گئی تھی: اینٹی کرپشن پنجاب— فوٹو: اسکرین گریب

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ کے رکن عبدالحئی دستی کے مظفر گڑھ میں واقع گھر پرکارروائی کی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ کے مطابق سابق مشیرپنجاب عبدالحئی دستی کے گھر سے 12 کروڑ روپے کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم مختلف منصوبوں میں بطورکمیشن لی گئی تھی، برآمد رقم میں 14 لاکھ درہم بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سابق مشیر پنجاب کے گھر سے نوٹ گننے والی مشین بھی برآمد ہوئی، مظفر گڑھ میں چھاپے کے دوران ملزم کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :