18 دسمبر ، 2012
استور … ضلع استور میں رات بھر سے برف باری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ غذر کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں بھی برف باری ہورہی جبکہ شہر میں بارش کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق استور کے تمام علاقوں میں گزشتہ رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ برف باری کے باعث منی مرک، قمری، میر ملک سمیت بالائی علاقوں کے زمینی راستے بند ہوگئے ہیں ، زمین راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب غذر کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ شہر میں بارش کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں بارست، ٹیرو، خندراپ سمیت بالائی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔