01 مارچ ، 2023
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اہلیہ انوشکا نے ماں کی حیثیت سے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔
انوشکا اور ویرات نے 2017 میں شادی کی تھی اور 2021 میں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ومیکا ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی بطور ماں دی جانے والی قربانیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران جب ہماری بیٹی کی پیدائش ہوئی تو میں نے محسوس کیا کہ انوشکا نے بطور ماں بہت زیادہ قربانیاں دیں، جب میں انوشکا کی جانب دیکھوں تو محسوس ہوتا ہے کہ میری پریشانیاں یا مسائل کچھ بھی نہیں، آپ کی توقعات جو بھی ہوں لیکن جب آپ کی فیملی آپ سے محبت کرتی ہے تو اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا کیوں کہ یہ بنیادی ضرورت ہے۔
بھارت کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جب آپ انسپریشن کی تلاش میں ہوں تو سب سے پہلے اپنے گھر کی طرف دیکھیں، انوشکا میری سب سے بڑی انسپریشن ہے، میری زندگی کا نقطہ نظر بالکل مختلف تھا لیکن جب آپ کسی انسان سے محبت کرتے ہیں تو آپ تبدیلیوں پر عمل در آمد شروع کردیتے ہیں، انوشکا کی زندگی کا نظریہ بہت مختلف تھا جس نے میری بہتری کیلئے مجھ پر بھی زور دیا۔