01 مارچ ، 2023
ملیر بن قاسم ٹاؤن سے 6 سال کی بچی فریحہ دو روز سے لاپتا تھی، بچی کی لاش آج بن قاسم ٹاؤن کے مین نالے کے قریب سے ملی۔
بچی کی گمشدگی کا مقدمہ بن قاسم تھانے میں درج تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، شک کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
اسپتال کے باہر بچی کے چچا بہرام خان نے میڈیا سے گفتگو میں عدلیہ اور پولیس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بچی کو پیر کی صبح اٹھایا گیا تھا، ہاتھ پیر باندھ کر زیادتی کر کے مارا گیا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
بہرام خان کا کہنا تھا ہم لوگ مزدوری کرتے ہیں اور بچی کا والد ڈرائیوری کرتا ہے۔